ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ہیں مخالفین کا کہنا ہے کہ مرسی مصری عوام کے انقلاب کے اہداف سے منحرف ہوگئے ہیں۔ مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں منصورہ شہر میں ہوئی ہیں۔ ادھر مرسی نے ایک خطاب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت بعض اہداف حاصل نہیں کرسکی لیکن اس نے کچھ اچھے اقدامات انجام دیئے ہیں۔مرسی پر الزآم ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائيل کے ہاتھوں بک گئے ہیں اور دوسرے حسنی مبارک بن کر سامنے آئے ہیں بعض اسلام پسند گروہوں نے مرسی کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مصر کا دوسرا ڈکٹیٹر قراردیا ہے۔
.....
/169